the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



پاکستان مسلم لیگ-قائد کی ایک رہنما نے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے نیٹو کی طرز پر تمام مسلمان ملکوں کو مشترکہ 'اسلامی فوج' بنانے پر زور دیا ہے۔

اتوار کو جاری ایک بیان میں سلمیٰ ہاشمی نے کہا 'اسرائیلی جنگی طیارے اور فوجی ٹینک خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں لیکن مسلمان ملکوں کی حکومتیں محض مذمتی بیان دینے پر اکتفا کر رہی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان ملک فلسطینیوں پر بے رحمانہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں فوری طور پر نیٹو کی طرز پر ایک مشترکہ فوج بنانا ہو



گی۔

'جب امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور دوسرے مغربی ممالک اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے نیٹو کی شکل میں ہاتھ ملا سکتے ہیں تو مسلمان ملک ایک مشترکہ اسلامی فوج بنانے میں کیو ں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں'۔

سلمیٰ ہاشمی کے مطابق، اگر عرب ملک امریکی، سوئس، فرانسیسی بنکو ں سے اپنی دولت نکال لیں تو مغربی ملکوں میں بڑا مالیاتی بحران آ جائے گا۔

انہوں نے مسلمانوں پر عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی طرز پر ایک مشترکہ بینک قائم کرنے کی بھی تجویز دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عرب بادشاہ اور اشرفیہ اپنی دولت مغربی بینکوں سے اس مجوزہ اسلامی بینک میں منتقل کریں۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
SAMI BASULEMAN QUADRI Says:
FYI...

Comment posted on July 21 2014
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.